سعودی عرب ، ایک ہفتے میں22 ہزار 147 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

04 اگست ، 2025

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 22 ہزار 147 غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، 24 سے 30 جولائی کے درمیان 13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر، 4 ہزار 772 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر، اور 3 ہزار 540 تارکین کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔