ایل پی جی 20روپے کلوتک سستی عدم دستیابی سےشہریوں کو مشکلات

04 اگست ، 2025

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی 20 روپے کلوسستی ہو گئی اور قیمت 240 روپے سے کم ہو کر 220 تا 230 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ اوگرا نے گیس کی سرکاری قیمت 217 روپے مقررکردی ہے ، شہریوں نے قیمت میں کمی کو خوش آئند تاہم گیس بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔گیس بندش سے پریشان شہریوں کے لئے اچھی خبرآگئی کیونکہ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو کا ریلیف مل گیاہے۔