پیداوار میں کمی کے باوجود روئی کی قیمتیں مزید گر گئیں

04 اگست ، 2025

لاہور(سودی)کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں ریکارڈ کمی تاہم پنجاب کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ سندھ کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 31 جولائی تک مجموعی طور پر پانچ لاکھ 94 ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے ۔پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 31 جولائی تک مجموعی طور پر تین لاکھ دو ہزار بیلز کے برابر پھٹی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین فیصد زائد ہے جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ 92 ہزار روئی کی بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ریکارڈ 47 فیصد کم ہیں ۔