اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کار کردگی بہتر بنا نے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات اور لیگل فریم ورک اور گورننس میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس مقصد کیلئے وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جائیدادوں کی پبلک پرا ئیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل سر گر میوں کا جائزہ لے کر ایک ماہ میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی،کمیٹی پراپرٹیز کے کرایہ کے ایو یلو ایشن سسٹم کا جائزہ اور شفاف میکانزم تجویز کریگی،کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اآہنگی ۔چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ۔وزارت قانون کے ایک ماہر۔چاروں صو بوں کے بورڈ آف ریونیو سے ایک ایک نمائندہ ۔سی ای او پنجاب اربن یونٹ ۔ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے۔سی ای او پی تھری اے شامل ہیں۔ کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے اپریشنز اور بز نس پرا سیس کا جا ئزہ لے گی اور ادارے میں سٹرکچرل اصلاحات کیلئے روڈ میپ تجویزکرے گی۔
اسلام آباد کراچی پورٹ نے تقریباً آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ 2ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ،وفاقی...
کراچی ایران معاہدہ، ٹرمپ کو اندرونِ ملک سیاسی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا، ڈیل کو امریکی صدر کے بعض حامیوں نے...
اسلام آباد پاکستان کے بڑے پیمانے کے صنعتی شعبے کی پیداوار مالی سال 2025-26کے جولائی تا اپریل عرصے میں گزشتہ...
اسلام آباد امن کا فائدہ: ہرمز معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی،مہنگائی میں نرمی، نیوز پرنٹ پر دباؤ؛...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے، اس لیے اس کا حل بھی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
پشاورخیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت سے بجٹ فوری پیش کرنیکا مطالبہ کر دیا ،خیبرپختونخوا...
کوئٹہ بلوچستان بجٹ میں قابل تقسیم محاصل سے حصہ پورا مل گیا بلوچستان کو رواں مالی سال26 2025-کے لیے وفاقی محاصل...