عمران نے گنڈاپور کے استعفے کی کوئی بات نہیں کی‘عمرایوب

04 اگست ، 2025

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں کی‘ ہائبرڈ حکومت دو نوجوان لڑکوں سے خوفزدہ ہے‘5اگست کا احتجاج کوئی احتجاجی تحریک نہیں‘ ہر ضلع اپنے اپنے طور پر احتجاج کرے گا۔گزشتہ روز عمرایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جب مرضی پاکستان آئیں پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت ان کو ویلکم کرے گی ‘ بانی کے بیٹے والد کی ہدایات پر عمل کریں گے۔