اسپین کا یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کیلئے نئے ’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘ ویزا پروگرام کا فیصلہ

04 اگست ، 2025

میڈرڈ( نیوز ڈیسک)اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے نئے ’’ڈیجیٹل نوماڈ‘‘ ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت ایسے افراد کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے جو اسپین سے باہر کی کمپنیز کیلئے گھر میں رہ کر کام کررہے ہوں گے۔اس ویزا سے ان افراد کو اسپین میں قیام کی اجازت مل جائے گی۔خیال رہے کہ 2023 کے شروع میں اسپین کی جانب سے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔