اسرائیل سے جنگ کےبعدایران میں نئی دفاعی کونسل کا قیام

04 اگست ، 2025

تہران(اے ایف پی) ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل نے ایک نئی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اس نئی کونسل کی صدارت صدر کریں گے اور اس میں اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت دیگر سینیئر حکومتی اہلکار اور وزراء شامل ہوں گے۔ اسے دفاعی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے اور ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔