فرانس،پیرس سمیت 40شہروں میں کم آلودگی والے زونز قائم

04 اگست ، 2025

پیرس( رضا چوہدری)فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 40 شہروں میں کم آلودگی والے زونز (Low-Emission Zones – ZFE / EPZ) کے 1 جنوری 2025ء کے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس قانون پر عمل درآمد فرانس کے ہر اس شہری علاقے پر ہو گا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری رہائش پزیر ہیں۔ایسے علاقوں کو لو ایمیشن زون یا جہاں پر دھواں یا آلودگی کا اخراج کم یا نہ ہو، بنانے کا حکم ہے۔یہ قانون تقریباً 40 شہروں میں نافذ ہو گیا ہے اور اس پر پیرس اور لیون میں سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔