اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) نے روئی، سوت اور گرے کپڑے کو ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) سے نکالنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایس آر او 1359 کے تحت جاری ترامیم سے ملکی ٹیکسٹائل و گارمنٹس برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی تجارتی رکاوٹیں اور امریکی جوابی محصولات پہلے ہی برآمدات کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ترامیم فوری روکیں، کیونکہ ایف بی آر نے احسن اقبال کی زیر قیادت کمیٹی کی سفارشات کو نظر انداز کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ برآمدی خام مال پر ٹیکس لگانا ملکی زرمبادلہ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ پی ٹی سی نے ایف بی آر اور متعلقہ وزارتوں کو تجاویز پیش کی ہیں، جن میں خام مال کے لیے 18 ماہ کی مدت برقرار رکھنے، بینک گارنٹی کے بجائے انشورنس کی اجازت اور غیر ضروری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ شامل ہے۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...