صوابی ( محمد شعیب سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ تمام تیا ریا ں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کل 5اگست کوسفید جھنڈے کے ساتھ ملک گیر احتجاج کریں گے۔ کل منگل5اگست کو پورے پاکستان میں ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اسلئے ملک بھر کے کونے کونے میں 5 تاریخ کے احتجاج کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، وہ اتوار کو پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ صوابی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت شہرام خان ترکئی ،صوبائی وزراء برائے ایریگیشن عاقب اللہ ، وزیر تعلیم فیصل خان ترکئ، مشیر ٹرانسپورٹ حاجی رنگریز احمد ، ضلعی صدر سہیل خان یوسفزئی ، جنرل سیکرٹری افسر علی خان ، تحصیل کونسل صوابی کے چیئرمین عطاء اللہ خان ، ضلعی رہنماء جہانزیب خان و دیگر بھی اس موقع پر نم موجود تھے ،اسد قیصر نے ملک بھر میں عمران خان کے غیر قانونی گرفتاری کے خلاف 5 اگست یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کو دو سال مکمل ہو رہی ہیں، جس کے خلاف پاکستان بھر میں پرامن احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہیں تو انہیں کھلی عدالت میں میرٹ پر پیش کیا جائے، تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اب آزاد نہیں رہی، عدالتیں ایگزیکٹو کے ماتحت ہو چکی ہیں اور فیصلے کہیں اور سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے مقبول اور باوقار رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ قوم کو ایک بیانیہ دیا۔ ان کے قانونی و آئینی حقوق غصب کیے جا رہے ہیں جو کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ 5 اگست کو صوبائی تنظیمیں اور اراکین اسمبلی مختلف شہروں میں احتجاج کریں گے، اور اس سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مکمل تیاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا باضابطہ آغاز 5اریخ سے ہو رہا ہے، مقاصد کےحقوق تک تحریک جاری رکھیں گے۔شہرام ترکئی نے کہا کہ ہماری تحریک پُرامن ہے، اور ہم ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ عمران خان کے کارکنان آئین و قانون کا احترام کرنے والے پُرامن شہری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو اپنے حق کیلئے خود آواز بلند کرنا ہوگی تب جاکر آپ کی آواز کو سنا جائے گا ۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم ججز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کھلے عدالتوں میں میڈیا کی موجودگی میں میرٹ پر فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جو بھی ذمہ دار ہو، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کےقریب نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے سبی جانے والی 220کے وی بجلی کی...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر میر کریم نوشیروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات مسلسل خرابی کی جانب جا...
گوادرگوادر پورٹ نے پاکستان کی سمندری تجارت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ ...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس،...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط سریاب تحصیل کے 13 علاقائی یونٹوں کا مشترکہ اجلاس صوبائی...
کوئٹہ سینئر سیاست دان اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پشتون علاقوں میں پیش...
کراچی اسپیس ایکس اور ایمیزون میں نئی ٹیکنالوجی کی دوڑ، کھربوں ڈالر کا کی مسابقت تیز، اسٹارلنک اسپیس ایکس کا...