راولپنڈی (ساجد چوہدری )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں 31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر دس فیصد جبکہ پراپرٹی ٹیکس پر پانچ فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے، گاڑیوں کے مالکان اور مالکان جائیداد سے کہا گیا ہے کہ وہ اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، ایکسائز حکام کے مطابق گاڑیوں کے ایسے مالکان جو انٹرنیٹ کا استعمال نہیں جانتے ان کی سہولت کیلئے راولپنڈی ایکسائز آفس میں ایک ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جو شہریوں کو پی ایس آئی ڈی جنریٹ کروا کر دے گا اور جو شہری خود ہی انٹرنیٹ کے ذریعے پی ایس آئی ڈی پی جنریٹ کر سکتے ہیں وہ اپنے موبائل سے ہی ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26کے پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کیلئے پی ٹی5(چالان)کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،ٹیکس دہندگان کو ان کے ایڈریس پر چالان بھجوائے جا رہے ہیں ، اگر ٹیکس دہندگان کو ان کا چالان کسی وجہ سے نہ مل سکے تو وہ ایکسائز آفس سے حاصل کرسکتے ہیں ، ڈی سی ریٹ کے مطابق پچاس لاکھ روپے مالیتی پراپرٹی پر پراپرٹی ٹیکس نہیں اس سے زیادہ مالیت کی جائیدادوں کے مالکان سے ٹیکس کی وصولی کا عمل جاری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں 31اگست کے بعد جہاں سرچارج لگنا شروع ہو جائے گا وہاں ٹیکس دہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو جائیگی ، لہٰذا شہریوں کو اپنے ذمہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا چاہئے ۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...