اسپینی روڈ پر ٹریکٹر تلے کچل کر موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی

04 اگست ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اسپنی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا میاں جاں بحق بیوی شدید زخمی ہو گئی ڈرائیور فرار ٹریکٹر قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کا رہائشی عبدالرازق گزشتہ شب اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسپنی روڈ سے گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی بکرامنڈی اسپنی روڈ پر پہنچا تو تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں عبدالرازق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔