اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان غزہ کیلئے 200ٹن امدادی کھیپ بھجوائے گا،100ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ خصوصی پرواز کےذریعےآج روانہ ہوگی،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید امدادی سامان روانگی کی تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی ۔سامان روانگی تقریب میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے،الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا،فلسطینی سفیر نے امداد فراہمی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ غزہ کے لیے 200ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز آج راونہ ہو گی ،مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا، 17 ویں کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کیلئے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔اب تک 17امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1,715 ٹن ہے۔ اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ یہ مجموعہ وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...