کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے عوام کو بچانا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بھی ہے۔سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام بجلی کے بحران سے نمٹنے اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کرائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
کوئٹہ ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر موانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمود الحسن...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن زرعی پانی کی قلت ہزاروں زمینداروں اور کاشتکاروں کا دوسرے روز بھی سکھر بیراج...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں دوست ہوٹل کے قریب گزشتہ شب نا معلوم چور ڈیرہ مراد...
کوئٹہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق اڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ چار افراد زخمی متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک...