دالبندین:آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، دو افرادجاں بحق،چھ زخمی

04 اگست ، 2025

دالبندین(نامہ نگار) دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق، پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر نولی کے مقام پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہواجس سے کار میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر لونگ خان عیسیٰ زئی کی نگرانی میں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔