لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے انکو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ماڈل ٹائون لاہور کی جامع مسجد اتفاق میں سید حسین شاہ نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ،سلیمان شہباز، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، وداقی وزیر امیر مقام ،میاں جاوید لطیفچودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیا ء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ، رانا محمد ارشد ،روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید ،اشتیاق احمد لون، عزیز الرحمن چن، ابراہیم حسن مراد ،قیصر شریف ،سینئر صحافی سلمان غنی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سیاسی ،مذہبی ، کاروباری و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی میاں شاہد شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے ۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...