کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) منگچر گرڈ اسٹیشن میں تقریبا 20 مسلح افراد زبردستی داخل ہو گئے اور گرڈ اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر گرڈ اسٹیشن میں فائرنگ کر کے اس کے کنٹرول روم ، ہائی پاور ٹرانسفارمر اور وہاں پر موجود سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈی ایٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل، آگزیلری پینل اور دیگر برقی آلات کو نقصان پہنچایا۔اسکے علاوہ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں تھوڑ پھوڑ بھی کی اور کارروائی کے بعد فرار ہو گئے ۔ جاتے ہوئے اپنے ساتھ ایک 12بور رائفل بھی لے گئے۔ مسلح افراد نے کیسکو اسٹاف کو گرڈ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق نا معلوم افراد کیخلاف قانونی کارروائی کے لیئے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر چوروں نے کچلاک بائی پاس کے قریب 132kVیارو۔انڈسٹریل ٹرانسمیشن لائن پر رسیوں کے زریعے تکنیکی خرابی پیدا کر دی۔بعد ازاں کیسکو اسٹاف نے رات گئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پیٹرولنگ کی۔ اس دوران چوروں نے ٹرانسمیشن لائن کے تقریبا 700میٹر کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کر لیئے۔کیسکو نے مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرادی ہیں۔ تاکہ ان چوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں کوئٹہ، مستونگ، قلات، دشت اور سبی میں برقی تنصیبات کو چوری کرنے اور انھیں نقصان پہنچانےکے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اس سلسلے میں کیسکو نے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ٹرانسمیشن لائنز کے کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کرنے والوں کی نشاندہی میں کیسکو سے تعاون کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کےقریب نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے سبی جانے والی 220کے وی بجلی کی...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر میر کریم نوشیروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات مسلسل خرابی کی جانب جا...
گوادرگوادر پورٹ نے پاکستان کی سمندری تجارت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا کامیاب کمرشل بنکرنگ ...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس،...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط سریاب تحصیل کے 13 علاقائی یونٹوں کا مشترکہ اجلاس صوبائی...
کوئٹہ سینئر سیاست دان اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پشتون علاقوں میں پیش...
کراچی اسپیس ایکس اور ایمیزون میں نئی ٹیکنالوجی کی دوڑ، کھربوں ڈالر کا کی مسابقت تیز، اسٹارلنک اسپیس ایکس کا...