لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے حکم پر 62 سالہ پاکستانی خاتون رخشندہ راشد کو بھارت کا وزیٹر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے اس سال 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بدر کردیا گیا تھا اور اسے پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔ بھارتی حکومت نے تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے تھے اور انہیں 29 اپریل تک بھارت چھوڑنے کو کہا تھا حالانکہ بھارتی وزارت داخلہ نے یہ ہدایت جاری کی تھی کہ وہ پاکستانی مسلمان خواتین جنہوں نے بھارتی شہریوں سے شادی کی ہے اور جنہوں نے طویل مدتی ویزہ کی تجدید کے لیے درخواست دی ہے انہیں ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے اس کے باوجود راشدہ کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کی رہنے والی رخشندہ کے چار بچے ہیں جو اب بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقیم ہیں۔ اسلام آباد کے رہائشی محمد راشد کی بیٹی رخشندہ 10 فروری 1990 کو 14 روزہ وزیٹر ویزے پر جموں گئی تھی بعد میں اسے ایک طویل مدتی ویزا پر بھارت میں رہنے کی اجازت دی گئی جس کی سالانہ تجدید کی جاتی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا تھا کہ راشدہ کو دس روز کے اندر بھارت واپس بلانے کے انتظامات کئے جائیں تاہم عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس مخصوص کیس کو کسی بھی طرح سے مثال نہیں سمجھا جائے گا۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...