اسلام آباد( نیو زرپورٹر)عازمین حج سے درخواستوں اور واجباتِ کی وصولی کا آغاز4 اگست آج سے ہو گا۔اتوار کو ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت موجود ہے۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی۔نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کر سکیں گے،نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق حج پیکیج 2026 ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ لاکھ کے درمیان ہو گا،حج کی قربانی (دم شکر) واجبات میں شامل ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی،دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم ہے،یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکتے۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...