کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ملک کی بیشتر نجی ایئر لائنز نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی ہفتہ وار 2 معطل کمرشل پروازیں آج سے بحال کی جارہی ہیں۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کیلئے کراچی سے ہفتہ میں صرف ایک پرواز آپریٹ کی جا رہی تھی اور کئی ہفتوں سے دو اضافی پروازیں معطل تھیں۔4اگست سے کراچی سے گوادر کیلئے پیر، جمعرات اور ہفتہ کی تین پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق پروازوں کی بحالی سے مسافروں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ملک کی نجی ایئر لائنز فلائی جناح، ایئر سیال، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے باقاعدہ درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ گوادر ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ، پارکنگ اور ہاؤسنگ چارجز سے مستثنیٰ سہولتوں کی وجہ سے گوادر فضائی کمپنیوں کے لیے منافع بخش اور پرکشش آپشن ہے۔
کوئٹہ ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر موانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمود الحسن...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن زرعی پانی کی قلت ہزاروں زمینداروں اور کاشتکاروں کا دوسرے روز بھی سکھر بیراج...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں دوست ہوٹل کے قریب گزشتہ شب نا معلوم چور ڈیرہ مراد...
کوئٹہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق اڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ چار افراد زخمی متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک...