کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئےتجزیہ کاروں نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں صرف دو دن رہ گئے، قیادت میں واضح حکمت عملی نظر نہیں آرہیـ ۔5 اگست تک تحریک کا عروج دکھائی نہیں دیا، اس کی تنظیمی بنیاد بھی کمزور ہے، پارٹی داخلی بحران کا شکار ہے، پارٹی کے اندرونی اختلافات تحریک کو متاثر کررہے ہیں، ٹی ٹی پی کے مطالبات ریاست پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔پروگرام میں عاصہ شیرازی، اطہر کاظمی اور افتخار فردوس نے گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے 5 اگست کے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ اس احتجاج کی کال صرف دو دن دور ہے، لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے احتجاج کے لائحہ عمل، ٹائم فریم اور قیادت میں کنفیوژن پائی جاتی ہے۔ شہزاد اقبال نے بتایا کہ محمود اچکزئی اس احتجاج کی قیادت کریں گے، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے صرف اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اس تحریک کی ذمہ داری لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ شہزاد اقبال نے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا ذکر کیا اور بتایا کہ مقامی قبائلی عمائدین نے دہشت گردوں سے ان علاقوں کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، صوبائی حکومت، سیاسی جماعتیں اور مقامی افراد اس آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن کیسے قائم ہوگا؟ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی صدارت میں امن و امان سے متعلق جرگوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
کراچی بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو...
اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفیٰکا...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کچلاک کے عظیم شہدا شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط ترخہ ہدہ علاقائی یونٹ کی کانفرنس تحصیل سیکرٹری...
کوئٹہ آل پارٹیز انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سانحہ زیارت اور سانحہ ہنہ اوڑک کے خلاف ضلع...
مریدکے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کے اندر اور...
کراچی فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ...
بیلہ بیلہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ شب قریباً پونے گیارہ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث...