ڈی ایم جمالی :کمشنر آفس میں گریڈ9کی پوسٹ پر گریڈ 17 کا افسر براجمان

04 اگست ، 2025

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں گریڈ 9 کی پوسٹ پر گریڈ 17 کا افسر کا قبضہ، رپورٹ کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے دفتر میں بی پی ایس-9کیشیر کی پوسٹ پر ایک گریڈ 17 کا افسر مبینہ طور پر کئی سال سےغیر قانونی طور پر قابض ہے جبکہ اصل 9 گریڈ کا ملازم عرصے سے تعیناتی کا منتظر ہے محکمہ کے ذرائع کے مطابق کمشنر نصیرآباد کی جانب سے کیشیر کی اصل پوسٹنگ کے لیے محکمانہ آرڈر جاری کرنے کا کہا گیاتھا مگر 17 گریڈ کا مذکورہ افسر چارج چھوڑنے کو تیار نہیں بی پی ایس-9 کا اصل کیشیر جوکہ کئی سال سے اپنی اصل پوسٹ کا منتظر ہے مبینہ طور پر انتظامیہ کےخوف یا سسٹم کی سستی کے باعث آواز بلند نہیں کر پا رہا اگر کمشنر کا آرڈر موجود ہے تو اس پر عمل درآمد میں تاخیر آخر کیوں دریں اثناسرکاری ملازمین تنظیموں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا جائے اس حوالے سے جنگ نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن کے دفتر سے موقف لینے کیلیے رابطہ کیا مگرکمشنر نے موقف دینے سے انکار کردیا۔