لورالائی،پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،سردار یعقوب ناصر

04 اگست ، 2025

لورالائی( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات کو صدر ڈاکٹر مسعود پرشکیان کے دورے سے مزید تقویت ملی گی. پاکستان اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔ دنیا پاکستان کے طرف دیکھ رہی ہےجوکہ ایک خوش آئند بات ہے.ایران ترکیہ چین دوستی کو نقصان پہنچانے والوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔ تمام معاہدوں پر عمل سے ملک میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے ساتھ تاریخ کے ایک نئے موڑ پر تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے پاکستان نے حالیہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کی پرزور مذمت کی تھی اور ہم مشکل کے وقت ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری شہہ رگ ہے اس سے ملک کی ترقی جڑی ہو ئی ہے ہم ایران کو بھی سی پیک کا باقاعدہ حصہ بننے کیلئے دعوت دیتے ہیں ہم مسلم دنیا کے اتحاد کے حامی ہیں اور پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ر ہیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے لگام قاتل ہے دنیا اب ان سے منہ موڑ رہی ہے اور اس سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر ر ہی ہے۔جو کہ خوش آئند بات ہے۔ فلسطین اور کشمیر جلد ازاد ہونگے۔