اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ ایران سے تجارت پر انحصار کرتے ہیں،سرحدی تجارت دونوں ملکوں کیلئے اہم ہے ،مند ، پشین بارڈر مارکیٹ دوبارہ فعال ہو گئی،چاغی، کوہک اور گبد، ریمدان مارکٹیں جلد فعال کی جائیں گی،نئی مارکیٹوں سے سرحدی علاقوں کو فائدہ ہوگا،بارٹر ٹریڈ پر جلد عملدرآمد ،نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنا ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیرنے ایرانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں،نجی شعبہ 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا ، معاہدے سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا کسٹمز تعاون اور انفراسٹرکچر بہتر کیا جائے گا، زراعت، معدنیات اور توانائی میں دو طرفہ تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے،حکومت سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے،ایرانی کمپنیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،جام کمال خان نےایرانی بزنس و صنعتکار برادری کو مشترکہ منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت بھی دی۔وفاقی وزیرنے ایرانی صدر کی بزنس فورم میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایران میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلا یا جائے گا۔بزنس فورم سے ایرانی وزیر تجارت محمد آتابک نے بھی خطاب کیا۔پاک ایران بزنس فورم میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
کوئٹہ امام بارگاہ پنجتن، ہزارہ ٹاؤن میں مدت 2026 تا 2029 کے لیے کابینہ کے انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد...
تربت ضلع کیچ کی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے لیے موسمی حالات سے ہم آہنگ نئی وردی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس کی...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام پاکستان بلوچستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی امیر...
کوئٹہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے پاکستان محکمہ موسمیات اسلام آباد اور ریجنل میٹرولوجیکل...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، پٹرولیم لیوی...
ہرنائیماضی میں مسافروں اور تاجروں کی آوازوں سے گونجنے والا ہرنائی کا تاریخی ریلوے اسٹیشن اب ویرانی کا منظر...
کوئٹہنیشنل پارٹی نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مختص فنڈز کو ترقیاتی منصوبوں کی...
لاہور بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں سری نگر تشدد اور فساد سے متعلق تقریباً 30 سال پرانے...