کوہستان (نمائندہ جنگ) کوہستان 28سال بعد گلیشیر میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مل گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ گاہ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔
کوئٹہ ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر موانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمود الحسن...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن زرعی پانی کی قلت ہزاروں زمینداروں اور کاشتکاروں کا دوسرے روز بھی سکھر بیراج...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں دوست ہوٹل کے قریب گزشتہ شب نا معلوم چور ڈیرہ مراد...
کوئٹہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق اڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ چار افراد زخمی متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک...