کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا۔ کانگریس رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا، بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔انہوں نے مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی، راہول گاندھی نے مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئی ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا، ہم ثابت کریں گے کہ لوک سبھا کا الیکشن کیسے چوری کیا گیا، جس ادارے نے جمہوریت کا دفاع کرنا تھا، وہ خود قبضے میں چلا گیا۔مودی نے ووٹ کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کا اعتماد بھی چھین لیا اور جو ووٹ بھارتی عوام کا حق تھا، وہ مودی کی ہوسِ اقتدار کی بھینٹ چڑھ گیا۔جمہوریت کی قاتل، بی جے پی سرکار صرف چوری شدہ مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ آئین کی حفاظت کرنے والا ادارہ تباہ اور قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو پورے ملک کو دکھا دیں گے کہ الیکشن کمیشن جیسا ادارہ موجود نہیں۔ یہ غائب ہو گیا ہے۔ اس ثبوت کو تلاش کرنے میں ہمیں مسلسل چھ مہینے لگے ہیں۔ آپ بلا شبہ دیکھیں گے کہ لوک سبھا الیکشن کیسے چوری کیا جاتا ہے۔ 6.5 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈالتے ہیں اور ان میں سے 1.5 لاکھ ووٹر جعلی ہیں۔کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ انہیں 2014 سے کچھ غلط ہونے کا شبہ تھا۔ گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے مہاراشٹر میں اپنی شکست کے بعد انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کی جہاں اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل ایک کروڑ نئے ووٹر سامنے آئے جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔
کوئٹہ ضلع مستونگ میں محکمہ تعلیم کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اتوار...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر موانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمود الحسن...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن زرعی پانی کی قلت ہزاروں زمینداروں اور کاشتکاروں کا دوسرے روز بھی سکھر بیراج...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں دوست ہوٹل کے قریب گزشتہ شب نا معلوم چور ڈیرہ مراد...
کوئٹہ ڈیرہ بگٹی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق اڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے...
ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ چار افراد زخمی متعدد بھیڑ بکریاں ہلاک...