پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل، ادرک، ٹماٹر اور پیاز بدستور مہنگے

04 اگست ، 2025

لاہور (آن لائن) شہر میں سرکاری نرخنامے کے مطابق بعض پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ہوا ہے جبکہ ادرک، ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچ کی قیمتیں بدستور انتہائی بلند سطح پر برقرار ہیں۔پھلوں میں کھجور کی قیمت 190 سے 270 روپے فی کلو، امرود 75 روپے، پپیتا 220 روپے، انگور 155روپے، چیکو 160 روپے، کیلا 110 روپے، جبکہ سیب کالا پہاڑی 245 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔سبزیوں میں گھیا کدو 55، حلوہ کدو 91، مونگرے 95، اروی 100، شلجم 32، دھنیا 40، آلو 35، مولی 25، مٹر 110، لیموں چائنہ 70 روپے فی کلو رہے۔ سبز مرچ 120، شملہ مرچ 335، پھول گوبھی 35، بند گوبھی 21، میتھی 80، بینگن 80، پالک 40، کریلے 260، کھیرا 60، ادرک 500، لہسن 440، ٹماٹر 240 اور پیاز 220 روپے فی کلو مقرر کیے گئے۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ اگرچہ نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے، مگر مارکیٹ میں عملدرآمد کی صورتحال تشویش ناک ہے۔