لوگوں کو ماورائے آئین و قانون گرفتار اور لاپتہ کیا جانا قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی

04 اگست ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی بارکھان کے رہنما میاں خان کھیتران سمیت دیگر کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری اور مبینہ گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں خان کیھتران منتخب بلدیاتی نمائندئے ہیں جنہیں چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ، ایک بیان میں مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق انتہائی مقدم ہیں اگر کوئی فرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کو آئین و قانون کے مطابق گرفتار کرکے عدالتوں کے زریعے سزا دی جاسکتی ہے لیکن افسوس کہ آئین و قانون پر عمل نہیں کیا جارہا اور لوگوں کو ماورائے آئین و قانون گرفتار اور مبینہ طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتی ہے۔