اسلام آباد(ایوب ناصر/نیوزرپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی‘ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیاجبکہ صدرمسعود پزشکیان کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی ‘اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو صدر زرداری نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پرتپاک خیرمقدم کیا‘دونوں رہنمائوں نے وسیع البنیاد اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا،دونوں رہنماں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مقف کو سراہتے ہوئے کہاکہ خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ۔انہوں نے جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...