اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پاکستان کے زرعی وصنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،پاکستان اور ایران نے آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر اتفاق کیا ہے جو ہمارے تجارتی رابطوں میں اضافہ کرے گا۔معاہدہ سے ٹیرف میں کمی، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ سمیت دونوں ممالک میں کاروباری شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ پاکستان ایران کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وفاقی کابینہ اور ایران کے وزرا ءسمیت دونوں ممالک کی کاروباری برادری سے بزنس فورم میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم بنیادی اہمیت کا حامل ہے دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں طویل ہیں، آج ہم باہمی تعلقات کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو رہے ہیں جن کی بنیاد معاشی روابط کے فروغ پر ہے۔ دونوں ممالک معاشی رابطوں کے فروغ سے اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، ہماری باہمی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن یہ استعداد سے کم ہے۔ باہمی تجارتی استعداد سے حقیقی استفادہ کیلئے پاکستان اور ایران نے آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر اتفاق کیا ہے جو ہمارے تجارتی رابطوں میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے معاشی مستقبل کی بہتری کیلئے نئے مواقع تلاش کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی معیشت اور عوام کی ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کی قیادت نے تجارتی و معاشی رابطوں میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے اور باہمی تجارت کودس ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسٹمز اوور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے اقدامات کئے جارہے ہیں، دونوں ممالک اقتصادی تعاون میں اضافہ کیلئے ای سی اور اور ایس سی او کے فورمز پربھی مشترکہ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، اس حوالہ سے میرا اپنے ایرانی ہم منصب سے اکثر رابطہ ہوتا ہے جس کی مثال سفارتی شعبہ میں کم ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 200 ملین سے زیادہ کی صارف مارکیٹ نمایاں معاشی مواقع پیش کرتی ہے اور پاکستان خطے سمیت عالمی سطح پر اہم تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اصلاحات و کاروباری آسانیوں کی فراہمی سے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پیش کئے جارہے ہیں۔ اس حوالہ سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) قائم کی گئی ہے جہاں پر سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی معاونت فراہمی کی جاتی ہے۔ پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، افراط زر پانچ فیصد جبکہ پالیسی ریٹ 11 فیصد تک کم ہوچکا ہے، اب ہماری توجہ ترقی پر ہے۔ پالیسی اصلاحات سے پائیدار معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...