اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا۔ اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔ کے پی میں میلے ٹھیلے جیسے احتجاج کے سوا کسی جگہ شور شرابے کا امکان نہیں،حکمت عملی تبدیل، آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا، پہلا دن مرحوم میاں اظہر کی یاد کے ئے مخصوص ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 32نکاتی ایجنڈا جاری کردیا کسی ایک پر بھی کارروائی نہیں ہوگی۔پانچ اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کی بات کی جا رہی ہے۔ تحریک کا اصل مقصد بانی تحریک کی رہا ئی ہےاس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ قومی اسمبلی سےقائد حزب اختلاف، سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور کئی سرکردہ ارکان کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے وہ پارلیمنٹ کے قریب پھٹکنے کی جرآت نہیں کر پائیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ہنگامے، احتجاج اور مزاحمت کے بلند آہنگ نعروں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا تو اس امر کا امکان ہے کہ پہلے دن کی کارروائی میں کوئی شورشرابہ نہیں ہوگا یہ قومی اسمبلی کا اٹھارواں اجلاس ہے جس کے افتتاحی دن کے لئے قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل سید طاہر حسین نے 32؍ نکات پر مشتمل تفصیلی ایجنڈا جاری کردیا ہے جو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔ لائق اعتماد پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن میاں محمد اظہر کے انتقال کی وجہ سے پہلے دن کی کارروائی ان کے لئے دعائے مغفرت، انہیں یادکرنے اور ان کی خد مات کے تذکرے اور تعزیت کے لئے مخصوص کردی جائے گی وہ سنی اتحاد کونسل کے رکن اور تحریک انصاف سے وابستہ تھے امکان یہی ہے کہ تحریک انصاف اس تعزیتی ماحول کے حوالے سے کارروائی میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کرے گی پورے ایجنڈے کو غور و خوض کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔ میاں محمد اظہر جو تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد تھے پنجاب کے گورنر اور لاہور کے میئر بھی رہے تھے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایوان کی پیشوائی قانون و انصاف کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کرینگے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عدم دستیابی کے باعث حزب اختلاف کی قیادت تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کرینگے توقع ہے کہ ایوان میں موجود تمام پارلیمانی گروپس کے سرکردہ ارکان مرحوم میاں اظہر کی خدمات کے بارے میں اظہار خیال کرینگے اس طرح کارروائی ایجنڈے کو کسی دوسرے نکتے پرغور کئے پھر معرض التوا میں ڈال دی جائے گی۔کل منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر شروع ہوگا تو اس کی کارروائی ارکان کے نجی ایجنڈے کے لئے مخصوص ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جس کے چیئرمین، پارلیمانی گروپ لیڈر، قائد حزب اختلاف اور دیگر سرکردہ ارکان کو نو مئی کے ملک دشمن واقعات اور سرگرمیوں میں ماخوذ ہونے کی پاداش میں طویل بامشقت سزائے قید سنائی جاچکی ہے اپنے ارکان کے لئے نہیںبلکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل میں تیسرا سال شروع ہونے پر پوری قوت سے احتجاج کرینگے۔ اس اندیشے کا اظہار بھی کیا جارہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے ارکان یہاں بھی اپنے احتجاج کو تشدد اور فریق ثانی پر حملہ آور ہو کر اپنی ’’وفاداری‘‘ کا یقین دلانے کی کوشش کرینگے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور اسمبلی کی انتظامیہ نے اس کی رو ک تھام کے لئے ٹھوس بندوبست کرلیا ہے اور طرفین میں کسی رکن کو دوسرے پر حملہ آور ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا جائے گا اس دوران معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ اگست کو احتجاجی جلسے کا ار ادہ منسوخ کردیا ہے اور طے کیا گیا ہے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کو بنیاد بنا کر ہر ضلع اور تحصیل میں احتجاجی مظاہرے ہونگے احتجاج کی حکمت عملی میں یہ تبدیلی دو سال میں کم از کم چار مرتبہ بھرپور تیاری اور قوت سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ آور ہونے کی کوششوں میں مکمل ناکامی کے بعد اختیار کی گئی ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...