پشاور،اسلام آباد(آئی این پی ،خصوصی نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔رات گئے پولیس چوکی کونشانہ بنایاگیا، جوابی کارروائی پرتین ہلا ک اوردیگرساتھی فرار ہوگئے، زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس کے مطابق بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔پولیس کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کی اور 3 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا، ان کے دیگر دم دبا کر ساتھی فرار ہوگئے، ریسکیو نے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا، ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےحملے کی مذمت کی اور دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، پولیس نے جرات سے حملہ ناکام بنایااور 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔
اسلام آباد معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں رہا۔ ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا...
لاہور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاریخی موقع پر شہریوں کا...
کراچی حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...