وزیراعظم کی ہدایت پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورمیں غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم

04 اگست ، 2025

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔ اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔