لاہور( این این آئی)کیپسٹی چارجزمیں کمی کے نتیجے میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف دینے کیلئے درخواست کی آج ( پیر) کے روز سماعت کی جائے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی کاریلیف ایک بار پھربجلی کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اپریل تاجون 2025 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجزکی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی مانگی ہے تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں صارفین سے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...