کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان کے نو منتخب جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے آرہے ہیں۔ مختلف ایریاز اورریجن کو مختلف ٹاسک دیئے گئے ہیں وہاں انہوں نے اپنے اپنے پروگرام ترتیب دینے ہیں۔ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا۔اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی، اسد قیصرنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا کہبانی پی ٹی آئی کو اس لئے سزا مل رہی ہے کیونکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اورہم پوری دنیا کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ہم کسی کو اپنے ملک میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو اور سول بالادستی ہو۔بانی پی ٹی آئی کی قید کو دو سال ہوگئے ہیں۔قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کی تمام مقدمات میں ضمانت ہونی چاہئے۔ان کے تمام ٹرائل پبلک ہوں اور میڈیا پر ہوں اور میرٹ کے مطابق ہوں۔ان کے خلاف تمام مقدمات سیاسی،انتقامی بنیادوں اور ذاتی عداوت پر مبنی ہیں۔عمران خان اس وقت ایک بیانیہ ، سوچ اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔ہارا ہوا ایم این اے اسمبلی میں بیٹھ کراپنے آپ کو ایم این اے کہتا ہے۔نواز شریف کو یاسمین راشد سے50 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی اکیس بائیس نشستیں جیتی ہیں۔عدالتوں کو دباؤ ڈال کر فیصلے دیئے جارہے ہیں۔زرتاج گل، کنول شوزب، یاسمین راشدکو سزا دے کر آپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔اپنے اعلامئے میں ہم نے حکومتی کارکردگی پر بات کی ہے۔ملک اس طرح نہیں چلایا جاسکتا،ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں چلے گا۔ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے ذمہ داروں کا تعین کرے ۔جو بھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملنی چاہئے یہ تو نہیں کہ آپ اپنی عدالت بنائیں۔ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔نواز شریف کے خلاف مقدمات پیپلز پارٹی نے بنائے تھے۔رانا ثناء اللہ کے مقدمات پربانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں ناراضی ظاہر کی تھی۔رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا۔ کسی کے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونا چاہئیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیں گے۔ملک میں آئین کی بالادستی ہو ، تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کریں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس سسٹم کے بینفشری ہیں۔انہوں نے اس ظلم و جبر میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔نواز شریف نے ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگا کر ووٹ کو جتنا بے عزت کیا۔یہ پارلیمنٹ کے ووٹ کی بدترین بے عزتی ہے ۔عوام میں مسلم لیگ عملاً ختم ہوچکی ہے۔ حکمران خدا کا خوف کریں اور ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں۔ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں تھے جس کی وجہ سے قانون سازی نہیں کرسکتے تھے۔دھڑے بندی کسی ایک پارٹی میں نہیں ہوتی۔سیاست اور جمہوریت میں یہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ سوال یہ ہے کیا کوئی دھڑا ایسا ہے جس کا بانی پی ٹی آئی کے موقف سے اختلاف ہو؟پارٹی کا لیڈر عمران خان ہے ووٹ عمران خان کا ہے۔ وہ جس کو ٹکٹ دیں گے وہ کامیاب ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بالکل آرہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے آرہے ہیں۔بیٹوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی جو ہدایت دیں گے ، جو فیصلہ کریں گے وہ ہوگا۔مشال یوسف زئی کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے ٹکٹ ملا ہے۔جن کے پاس اختیار ہوتا ہے اسی سے بات ہوسکتی ہے۔ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین کیا جانا چاہئے۔جب تک ملک میں قانون و آئینی کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ہم نے نئے پاکستان کا پورا تصور دیا ہے۔ نئے پاکستان کا کیا خاکہ ہوگااور ہم کس طرح ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔حکومت کا بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن با اختیارہو، شفاف انتخابات کرائے، عوامی نمائندے حکومت میں آئیں۔عرفان صدیقی کی گرفتاری پر میں نے اس وقت کے وزیراعظم کو فون کیا۔عرفان صدیقی کی گرفتاری کا اس وقت کے وزیراعظم کو علم نہیں تھا۔ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ معزز ایم پی ایز اور ایم این ایز کی قیمت لگتی ہے تووہ پوری قوم کے لئے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔ہمارے دور میں ڈرون حملے نہیں ہوئے، امن و امان کا مسئلہ نہیں تھا۔افغانستان کے ساتھ تجارتی کوریڈور کھولے تھے۔ہم نے1.7 ارب ڈالر تک برآمدات بڑھائیں۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ کیا۔اس حکومت نے افغانستان کے ساتھ تمام کاروبار بند کردیئے۔جب بھی ہماری حکومت آئے گی این ایف سی میں شیئر بڑھائیں گے۔آپریشن کسی صورت حل نہیں ہے ۔اگر آپریشن حل ہوتا تو دہشت گردی ختم ہوجاتی۔ حل یہ ہے کہ سب سے پہلے مقامی کمیونٹی کو اعتماد میں لیں۔جتنے بھی معاہدے ہوں وہ مقامی لوگوں کی مشاورت سے ہوں۔ان کے مفادات اور شیئر محفوظ ہوں۔جو بھی کرے وہ صوبائی حکومت کرے کیوں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سارا کچھ صوبائی حکومت کے پاس ہے۔ہم وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدے کو نہیں مانیں گے۔پولیس کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا،سی ٹی ڈی پر مزیدسرمایہ کاری کرنا پڑے گی۔مقامی لوگوں کو ملازمت دیں یہ نہیں کہ باہر سے لوگ لے کر آئیں۔افغانستان کے ساتھ تجارت مکمل طور پر کھول دیں۔ڈرون حملوں کی وجہ سے ادارے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ادارے مقامی عوام کے جذبات کا احترام کریں۔ہم کسی طور پر اپنی فورس کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ یہ فوج ہماری ہے اس فوج کو ہم مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔جو اس کا قانونی اور آئینی حق ہے اس کے اندر اپنا کام کرے۔علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...