9مئی ،PTIرہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی گرفتار

04 اگست ، 2025

کوٹلی‘ سماہنی (نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے گرفتار کیا گیا جہاں میں تقریب اور ریلی میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے 9مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ سردار عبدالقیوم نیازی کو جنڈی چونترہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی کو میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔ سردار عبدالقیوم خان نیازی کیخلاف 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور 9مئی کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اُن کو آزاد کشمیر میں کہاں رکھا جائیگا یا کہاں منتقل کیا جائیگا۔ اس بارے میں سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔