پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے،عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ علی امین وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے۔ترجمان نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے احکامات بھی موجود ہیں لیکن آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی۔ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں رہا۔ ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا...
لاہور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاریخی موقع پر شہریوں کا...
کراچی حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...