کووڈ 19کے ویرینٹ اومیکرون نے دنیا بھر میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے اور مختلف حکومتوں نے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے جب کہ پڑوسی ملک انڈیا میںاومیکرون کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ یہ عالمگیر وبا گزشتہ دو برسوں میں بارہا حملہ آور ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اس کی شدت میں بھی اضافہ جاری رہا ہے ، اومیکرون کورونا کی نئی اور مہلک ترین قسم ہے جس کے حوالے سےتحقیقی کاوشوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے سائنس دانوں نے اومیکرون کے حوالے سے پہلی تحقیق مکمل کر لی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم جسم میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی مدافعت کے خلاف کسی حد تک حملہ آور ہو سکتی ہے۔ محققین نے دراصل ایسے افراد کی تعداد میں اضافے کا مشاہدہ کیا جو کورونا سے دوسری یا اس سے زیادہ بار متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اب تک واضح نہیں ہوا کہ یہ ڈیٹا کوڈ 19 کی ویکسینزسے ملنے والے تحفظ کے حوالے سے کس حد تک کارآمد ہے تاہم ، حالیہ تحقیق سے یہ ضرور معلوم ہو گیا ہے کہ ماضی میں کوڈسے متاثر ہوچکے لوگوں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی مدافعت ممکنہ طورپر اومیکرون سے تحفظ فراہم کرنے کے باب میں کافی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اومیکرون سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں ہی رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 30 سے زیادہ ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔شنیدہے کہ حالیہ تحقیق اومیکرون سے منسلک خطرات ، اس کی ممکنہ وجوہات کے علاوہ دیگر پہلوئوں کا ادراک کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ یاد رہے کہ کورونا کا ڈیلٹا وائرس سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے ، لہٰذا عالمی ادارۂ صحت کا اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے قرارداد منظور کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقوامِ عالم اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجا ہیں ۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
مزید خبریں
-
ایران کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر تین سو ڈرون اور میزائلوں سے حملے کو کئی حلقے اس طرح دیکھ رہے ہیں گویا...
-
کون سا سیاسی نظریہ اچھا تھا اور کون سا بُرا یہ ایک الگ کہانی ہے لیکن ستر کی دہائی میں ایک تقسیم وجود میں آئی...
-
بہت اشیا ہیں بازاروں میں لیکنکہاں کچھ بھی ہماری دسترس میںحکومت کس طرح مہنگائی روکےبھلا کیا یہ بَلا ہے اُس کے...
-
جماعت اسلامی ہمارے ملک کی ایک منظم سیاسی و مذہبی تنظیم قرار دی جاتی ہے جس کی بنیاد مولانا مودودی نے 26 اگست 1941ء...
-
کیا برا زمانہ ہے کہ اب غریب آدمی میں رشوت دینے کی استطاعت بھی نہیں رہی۔ مجھے یاد ہے بھلے وقتوں میں رشوت کا ریٹ...
-
یہ بات تو یقیناً آپ جانتے ہونگے کہ امریکہ دنیا میں ترقی پذیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت میں سب سے آگے ہے، شاید...
-
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسراج الحق دو ادوار کے لئے اس منصب پر فائز رہنے کے بعد فارغ ہوگئے اور جماعت...
-
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان سینٹر فارفلن...