اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دیدی ،وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزارت بحری امور نے تصدیق کی ہے کہ سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ،آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ،کراچی اور گوادر سے آغاز ہوگا،پیر کے روز وفاقی وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری کی تصدیق کی،سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا،کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابل استطاعت بنایا جائے گا،پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا،فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا،فیری سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...