اسلام آباد ( ناصر چشتی ) حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ سیکٹرکاگردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے اس کی وجہ بجلی نقصانات کم ہوئے ہیں ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہوئیں آئی پی پیز سے معاہدوں سے بھی بچت ہونا شروع ہو گئی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد مین بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ کر لیا،پیر کے روز نیپرا نے سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ،بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے ، نیپرا اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا ممبر نیپرا مقصود انور نے دوران سماعت کہا کہ کیسپٹی پیمنٹس منفی ہونے کا مطلب ہے کہ بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے؟ اگر صنعتوں کی کھپت بڑھ گئی ہے تو انڈسٹری بند ہونے کا شور کیوں مچا رہی ہے نیپرا حکام نے کہا کہ چار پاورپلانٹس بند ہونے اور نیلم جہلم کی بندش کا اثر آیاہے اس لیے صنعتوں کی بجلی کی کھپت میں 49 فیصد اضافہ ہواہے سماعت کے دوران بجلی کمپنیوں میں نئے بجلی کنکشنوں کی ایک لاکھ 28 ہزار درخواستیں پینڈنگ ہونے کا انکشاف ہوا ، نیپرا حکام کے مطابق پینڈنگ کنکشنزکی صلاحیت ایک ہزار سترمیگاواٹ بنتی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی چارہزار درخواستیں پینڈنگ ہیں دوران سماعت صنعتی صارفین پھٹ پڑےحکومت بنکوں سے قرض اٹھا کر گردشی قرض اتار رہی ہے اس طرح گردشی قرض پھر بڑھے گا صنعتی صارفین نے کہا کہہ ہمارے لیے مشکل پیدا نہ کی جائیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...