اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے، شہدا ءنے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں۔ پیر کو اسلام آباد پولیس کے 67 شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پولیس کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے یادگار شہداءپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی ،اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، شہدائے پولیس کے اہلخانہ وبچوں ،تاجربرادری کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی،مہمان خصوصی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہداءکے اہلخانہ سے ملاقات کی ،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے شہداءکی ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس موقع پر تقریب کے شرکاءکو شہدائے پولیس پر فلمائی گئی ڈاکومنٹریز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئی،وزیرمملکت برائے داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہداءنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...