اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ کو فون، باہمی تعاون اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

05 اگست ، 2025

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو موجودہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا ، دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔