اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے پاکستان اور روس کے مابین انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن( ای پی سی) معاہدہ ہوگااس کےلیے پاکستان نے 15ستمبر تک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی جائے گی ، یہ فزیبلیٹی سٹڈی روس کی کمپنی تیار کرے گی اور اس پر آنے والی لاگت بھی روسی کمپنی برداشت کرے گی ،پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کےلیے روس اور پاکستان کے مابین پروٹوکول پر جولائی میں دستخط کیے گئے، نئی پاکستان سٹیل ملز کے قیام کےلیے 700ایکٹر کی سٹیل ملز کی اراضی مختص کر دی گئی ہے ، پاکستان سٹیل ملز کی مکمل بحالی پر ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہےاور سٹیل ملز کی بحالی کی صورت میں پاکستان کو چارارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور پاکستان کو ساڑھے تین سے چار ارب ڈالر کے سٹیل کی درآمد پر خرچ میں بچت ہوگی۔، وزارت صنعت وپیداوار کے حکام کے مطابق فیزیبلٹی سٹڈی میں یہ فیصلہ کیا جائےگا کہ پاکستان سٹیل ملز کو بلاسٹ فرنس کی ٹیکنالوجی کے طریقہ کار پر بحال کیاجائے گا یا بلاسٹ فرنس کے بغیر طرقہ کار کو اختیار کیا جائے گا، نئے بلاسٹ فرنس کی تنصیب پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئےگی یا موجودہ بلاسٹ فرنس میں موجود منجمد خام لوہےکو پگھلاکر باہر نکالاجائےگا جس پر 40کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی ، ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے موجودہ بلاسٹ فرنس کے قابل مرمت ہونے کی صورت میں میں خام لوہے کے بلاک کو پگھلا کر نکالاجائےبصورت دیگر نئے فرنس نصب کیے جائیں گے، روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کےلیے ای پی سی کنٹریکٹ کی پیش کش کی ہے، روس پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کےلیے مالی معاونت بھی کرنے کو تیار ہےجبکہ کچھ فنڈنگ پاکستان کو خود فراہم کرنا ہوگی۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...