بانی پی ٹی آئی سے آج 6وکلا ملاقات کرینگے، فہرست جیل حکام کو ارسال

05 اگست ، 2025

راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی سے آج منگل کو ملاقات کیلئے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کے مطابق منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، چوہدری اویس یونس، چوہدری ظہیر عباس اور شمسہ کیانی شامل ہوں گے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے جبکہ بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے آئے گی۔