راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سےاڈیالہ جیل کے اردگرد اضافی پولیس نفری تعینات کردی گئی ،جیل کی جانب آنے والے راستوں پر بنائے گئے ناکوں پر پولیس کو الرٹ کردیاگیا،اضافی نفری کی تعیناتی کے لئے پیر کو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھا تھا جس میں جیل کے باہر اور اردگرداضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو بھیجے گئے لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر اضافی پولیس تعینات کی جائے اور بیریئرز لگائے جائیں ،لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور دہشت گرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث اڈیالہ جیل انتہائی حساس ہے، جیل کے باہر غیر قانونی اجتماعات روکنے کےلیے کارروائی کی جائے، داہگل چیک پوسٹ سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 تک اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے،انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، اڈیالہ جیل میں 7ہزار 700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش صرف 2174 کی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، سیکیورٹی کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی درخواست کی گئی ہے،سی پی او راولپنڈی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر جیل کے اطراف اضافی نفری فراہم کرنے کاحکم دیا جس پر رات گئے ،اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ، جیل کی جانب آنے والے راستوں پر چیکنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیا ۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...