پشاور (ارشد عزیز ملک )پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے مالی سال 2024-25 کے دوران اپنے مالی نقصانات میں 20ارب روپے کی کمی کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جو گزشتہ پانچ سالوں میں پہلا بڑا مالیاتی بہتری کا اشارہ ہے۔ اس سے پہلے2023-24 میں خطرناک حد تک 142 ارب روپے تک خسارہ پہنچ گیاتھا تاہم یہ نقصانات کم ہو کر 122 ارب روپے پر آ گئے، 9720 ایف آئی آرز درج کیں، مجموعی طور پرایک ارب 30کروڑکے جرمانے بھی عائد ، احتجاجی مظاہروںمیں گرڈ اسٹیشنز پر 316 حملے ہوئے،چئیرمین نعمت اللہ نے کہاکہ زبردستی بجلی چالو کرنے سے کمپنی کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا حکومتی تعاون کے باعث رواں سال حملوں میں کمی آئی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پیسکو کو پچھلے کئی سالوں سے مسلسل مالی خسارے کا سامنا رہا ہے۔ مالی نقصانات مالی سال 2020-21 میں 42 ارب روپے سے بڑھ کر 2021-22 میں 77 ارب، 2022-23 میں 109 ارب اور 2023-24 میں خطرناک حد تک 142 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے۔ تاہم، 2024-25 میں یہ نقصانات کم ہو کر 122 ارب روپے پر آ گئے، جس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22 ارب روپے کی بچت ظاہر ہوتی ہے۔پیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران آپریشن ٹیموں نے 40 ہزار 123 غیرقانونی ڈائریکٹ کنکشنز (کنڈے) ہٹا دیے۔ بجلی چوری کرتے ہوئے 1872 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 32 ہزار 739 ایف آئی آرز درج کرنے کی درخواست کی گئی، جن میں سے 9720 ایف آئی آرز پولیس نے درج کر لیں۔ پیسکو نے بجلی چوری میں ملوث افراد پر مجموعی طور پرایک ارب 30کروڑروپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔چیئرمین پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز حمایت اللہ خان نے پیسکو انتظامیہ کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو مالی طور پر درست سمت میں لے جانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیسکو کے پاس صرف 43 فیصد مطلوبہ عملہ ہونے کے باوجود، کمپنی کے ساڑھے چار ملین صارفین کی خدمت جاری رکھی ہیں اور ملازمین نے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پیسکو نے ترسیلی و تقسیمی نقصانات میں نمایاں کمی کی ہے، جو گزشتہ سال 37.99 فیصد تھے، جبکہ موجودہ مالی سال میں یہ کم ہو کر 36.81 فیصد ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...