لاہور (آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے افسران کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد عوامی شعبے کی کارکردگی، شفافیت اور دیانت داری کو فروغ دینا ہے۔یہ تربیتی پروگرام " طرزِ حکمرانی میں تبدیلی : سرکاری شعبے کی کارکردگی اور دیانت داری میں بہتری" کے عنوان سے سی ایس اے کے والٹن کیمپس میں شروع کیا گیا، جو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے افسران کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا باضابطہ تربیتی اقدام ہے۔ یہ پروگرام ادارہ جاتی ہم آہنگی، پالیسی پر مبنی فیصلہ سازی، اور عوامی خدمات کے نئے معیارات کے قیام کی جانب ایک عملی قدم سمجھا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیپیسٹی بلڈنگ سی ایس اے، ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی نے سول سروسز اکیڈمی کی تدریسی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اکیڈمی اب روایتی لیکچر بیسڈ تدریس سے آگے بڑھ کر کیس اسٹڈی، عملی مشقوں اور فیلڈ اٹیچمنٹس پر مشتمل جدید طرزِ تربیت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرامز (NOPs) کا بھی ذکر کیا، جو ملک کے پسماندہ طبقات کو سول سروسز تک رسائی فراہم کرنے کی ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سلیمان احمد نے اس تربیتی پروگرام کو عوامی مفاد کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل سیکھنے کا عمل اب ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پالیسی سازی کا ماحول تیزی سے بدل رہا ہے۔انہوں نے سی ایس اے کی جدید تربیتی پالیسی اور اخلاقی قیادت کے فروغ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف عوامی شعبے کی اصلاحات کیلئے اہم ہے بلکہ ادارہ جاتی مضبوطی کا عملی مظہر بھی ہے۔مہمانِ اعزاز، ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ریجنل سینٹر لاہور غلام نبی نے اس اشتراک کو تجرباتی اور جامع تدریس کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئےافسران پر زور دیا کہ وہ قواعد و ضوابط، شفافیت اور اخلاقی اصولوں کو اپنے طرزِ عمل کا حصہ بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ عصرِ حاضر میں پائیدار طرزِ حکمرانی کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مشترکہ علم، اور پالیسی کی جدت ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ تربیتی پروگرام سی ایس اے کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ ایسی قیادت تیار کرے جو نہ صرف سول سروس کے اقدار کی پاسداری کرے بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی فعال کردار ادا کرے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...