پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج ، وفاقی دارالحکومت میں 2ہزار پولیس اہلکار تعینات

05 اگست ، 2025

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں سے نمٹنے کے لیے 2000 اہلکار متعین کر دئیے گئے ہیں ، پولیس ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی ،تحریک انصاف انصاف سیکرٹریٹ اور کے پی کے ہاؤس کے علاؤہ قومی اسمبلی کے امیدواروں کے گھروں اور دفتروں کی نگرانی بھی کی جائے گی ، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس کمانڈوز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر ہمہ وقت الرٹ بیٹھیں گے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب مظاہرین کی گرفتاری کے لئے رنگ دار پانی پھینکے کا انتظام کر لیا گیا ۔