اسلام آ باد (رانا غلام قادر )رینجرز اورایف سی سمیت تمام سول آرمڈ فورسزکےسروس اسٹرکچرکو یکساں کرنے منصوبہ سامنے آگیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل،شریک چیئرمین وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ، وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن، ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کےنمائندے شامل،وزیر مملکت بر ائے داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی-حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ منصوبےپرعمل درآمدسےتمام نو سول آرمڈ فورسزمیں رینک،تنخواہ، مراعات اورالاونسزیکساں ہوجائیں گے۔حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیر مملکت داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے شریک چیئرمین وفاقی سیکرٹری داخلہ کومقررکیاگیا ہے-کمیٹی میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کےنمائندے شامل ہیں جبکہ وزارت داخلہ کےجوائنٹ سیکرٹری سول آرمڈفورسز کوکمیٹی کا سیکرٹری مقررکیا گیا ہے-کمیٹی میں تمام سول آرمڈ فورسز کے نمائندوں کو شامل کیا گیاہے-ذرائع کے مطابق کمیٹی سول آرمڈ فورسزکےسروس اسٹر کچر کو یکساں کرنےکاقابل عمل روڈمیپ تجویز کرے گی-واضح رہے کہ سول آرمڈفورسزمیں پنجاب رینجرز،سندھ رینجرز،ایف سی نارتھ،ایف سی ساوتھ خیبرپختون خواہ،ایف سی نارتھ، ایف سی ساوتھ بلوچستان،پاکستان کوسٹ گارڈز،جی بی اسکاوٹس اورفیڈرل کانسٹیبلری شامل ہیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...