اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)یومِ استحصال کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے دلیر، ثابت قدم اور مظلوم عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل فوجی محاصرہ، منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور آبادی کا نسلی تناسب تبدیل کرنے جیسے اقدامات بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ بھارت کی جارحانہ پالیسی اور اشتعال انگیز بیانات نہ صرف انسانی المیے کو بڑھا رہے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔ مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی جدوجہدِ آزادی میں ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...